5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ملکہ برطانیہ ”جے ہو“گانا سن کر محو ہوگئیں
جنگ نیوز -
ٹورنٹو…سی ایم ڈی…جہاں پوری دنیا آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقاراے آر رحمن کے معرکتہ الآراگانے ”جے ہو“ پر سر دھن رہی ہے وہیں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم بھی اپنے دورہ کینیڈا کے دوران اس گانے کو سن کر محو ہوگئیں۔ملکہ برطانیہ نے Pinewoodٹورنٹواسٹوڈیو میں بھارتی نژاد کینیڈین دیپا مہتا کے 3منٹ دورانیے کی ایک مختصر فلم1812کو دیکھنے کے دوران آسکر ایوارڈ یا فتہ فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے گانے ”جے ہو“کی ٹیون سنی۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ اپنے شوہر پرنس فلپ کے ہمراہ کینیڈا کے 9روزہ دورے پر تھیں۔