5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانیہ میں سپر کار کا سالانہ میلہ منعقد کیا گیا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ میں دنیا کی جدید ترین گاڑیوں کانمائشی میلہ منعقد کیا گیا جس میں دنیا کی تمام بڑی گاڑی ساز کمپنیوں نے جدید Super Cars اور موٹر بائیک کی نمائش کی۔ جدید گاڑیوں کے اس سالانہ میلے میں دنیاکی بہترین گاڑیوں اور اسپورٹس کاروں کی ٹیسٹ ڈرائیو کے ذریعے نمائش کی گئی ۔ Goodwood Festival of Speed نامی اس میلے میں دنیا کی بہترین گاڑیوں کو دیکھنے کے لئے گاڑیوں کے سینکڑوں شوقین افراد شریک ہوئے۔