تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کا چیئرمین نیب کا جواب داخل کرنے سے انکار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیب کے قائم مقام چیئرمین اور پراسکیوٹر جنرل نے بنک آف پنجاب کے قرض اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کیلئے تحریری جوابات تیار کئے ہیں تاہم ایڈووکیٹ جنرل نے ان میں قابل اعتراض الفاظ ہونے پر جوابات کو عدالت میں جمع کرانے سے انکار کردیا ہے۔نیب کے پراسکیوٹر جنرل عرفان قادر کی طرف سے چیف جسٹس پر شدید اعتراضات کا خط لکھے جانے کے بعد نیب کے قائم مقام چیئرمین جاوید قاضی نے بھی ایک جواب تحریر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کیلئے لکھے گئے اس خط میں بنک آف پنجاب کی پٹیشن پر 13 اعتراضات اٹھاتے ہوئے قائم مقام چیئرمین نیب کو اختیارات تفویض ہونے کا نوٹی فکیشن بھی پیش کیا گیا ہے۔ جواب کے مطابق نیب کے چیئرمین اور پراسکیوٹرجنرل کا تقرر وفاق کا انتظامی اختیار ہے اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب وفاق کے امور میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ جاوید قاضی نے لکھا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی درخواست کا پنجاب بنک کی تحقیقات سے تعلق نہیں بنتا۔ ملک کی سب سے بڑی اینٹی کرپشن ایجنسی نیب کو پنجاب بنک کی خواہشات کے مطابق چلایا نہیں جاسکتا۔ جاوید قاضی نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث سیاسی مفادات کے لئے نیب میں مداخلت چاہتے ہیں اور وہ نیب کی تحقیقات کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ چوہدری اختر نے نیب کے قائم مقام چیئرمین اور پراسکیوٹرجنرل کے جوابات کو عدالت میں دائر کرنے سے انکارکردیا ہے۔ جیونیوز سے گفتگو میں چوہدری اختر کا کہنا ہے کہ نیب عہدے داروں کے جواب میں ججوں کے خلاف الفاظ شامل ہیں اس لئے انہیں عدالت میں دائر نہیں کیا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.