تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وزیر اعلی پنجاب،وزیر قانون کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے وفاقی وزیرقانون ڈاکٹربابراعوان اوروزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت کی توہین کوخواب میں بھی نہ کیاجائے، یہ ڈراؤنا خواب ہیں لیکن سیاست دان ایسی تقریریں کرتے رہتے ہیں اور ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو عدالتوں میں نہ لایاجائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کے روبرو وزیرقانون بابراعوان کے خلاف انجینئرغلام جیلانی نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے صدر کے دوعہدوں کے خلاف زیرسماعت کیس پر عدلیہ پرتنقید کرکے توہین عدالت کی ہے ۔عدالت نے یہ درخواست مستردکردی اورکہا کہ یہ معمول کی بات ہے ایسی باتوں کوعدالتوں میں نہ لایاجائے۔وزیراعلی شہبازشریف کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دی تھی کہ عدالتی احکامات کے باوجود وزیراعلی نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ڈونگی گراؤنڈ میں تعمیرات کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔پنجاب حکومت کے وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت کو یقین دلایا کہ عدالت اس معاملے میں جوفیصلہ کرے گی اس پر عمل کیاجائے گا۔اس پر عدالت نے درخواست نمٹادی۔لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین سینٹ فاروق نائیک کے خلاف نااہلی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹادی۔عدالت میں موقف اختیا رکیاگیاتھاکہ چیئرمین سینٹ نے وزیرداخلہ رحمان ملک کے کی نااہلی کے ریفرنس پر کارروائی نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے لہذاوہ اس عہدے پررہنے کے اہل نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.