5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان میں سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنا اہم ہے،آئی ایم ایف
جنگ نیوز -
واشنگٹن…آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان کے بیرونی رواں کھاتوں پر مثبت اثرات پڑے ہیں۔آئی ایم ایف کے واشنگٹن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کو غربت کے خاتمے کے لیے کئی اسٹریٹجک اقدامات لینے کی ضرورت ہے جن میں تجارتی مسابقتی ادارہ، تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنا، لیبر قوانین میں اصلاحات اور نجکاری کا پروگرام شامل ہیں۔آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور ٹریژری بلز کی فروخت کے اہداف حاصل کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنا اہم ہے۔