تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب کے مزاروں، عبادت گاہوں کا سیکیورٹی پلان7روز میں طلب

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس کو اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے،تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا لہٰذا امن ومان اورعوام کے جان ومال کی حفاظت اس کی ذمے داری ہے۔ایوان وزیراعلٰی میں داتادربار کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ داتا دربار مسلم امہ کے لیے انتہائی افسوس ناک ہے۔انھوں نے ہدایت کی کہ داتا دربار اور صوبے کے دیگر مزاروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سات روز میں ایک پلان پیش کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ داتا دربار پولیس اور ایجنسیوں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے اور آئندہ ایسی غفلت سے بچنے کے لیے پولیس اور ایجنسیوں کو پوری طرح چوکس رہنا پڑے گا۔ اس موقع پر میاں شہباز شریف نے داتا دربارکے منتظم کو ہدایت دی کہ وہ داتا دربار پر زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.