تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ججز کی تقرری میں پارلیمانی کمیٹی کا قیام ناقابل عمل ہے،بیرسٹر ظفراللہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں اٹھارہویں ترمیم کے کچھ حصوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج بھی جاری رہی۔ وطن پارٹی کے وکیل کی طرف سے دلائل مکمل ہونے کے بعد راول پنڈی کی ضلعی بار کے وکیل نے دلائل کا آغاز کیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 17 رکنی لارجر بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ نے دلائل دیے۔وطن پارٹی کی درخواست میں صوبہ سرحد کا نام خیبرپختونخواہ رکھنے اور ججز کی تقرری کے نئے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا ہے۔ بیرسٹر ظفراللہ نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی تقرری میں پارلیمانی کمیٹی کا قیام ناقابل عمل ہے۔ان کے بعد راول پنڈی ڈسٹرکٹ بار کے وکیل اکرام چوہدری نے ججز کی تقرری کی آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر دلائل کا آغاز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.