تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فرانس:بزنس کمیونٹی کی چیف جسٹس سے کمیشن تنازع کا نوٹس لینے کی اپیل

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… فرانس میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی خاص طور پر ٹریول ایجنسیوں کے بعض مالکان نے چیف جٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی ہے قومی ائیرلائین’پی آئی اے‘ کے کنٹری منیجر فرخ حنفی اور فرانس میں ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر اکرم بشارت کے درمیان کمیشن کی ادائیگی کا تنازع کا از خود نوٹس لیا جائے ۔ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے الزام عائد کیا کہ کنٹری منیجر فرخ حنفی نے سرمایہ کاری کونسلر محمود بھٹی کی رہائش پر مصالتی اجلاس میں وعدہ کیا تھا وہ جلد از جلد کمشین کی ادائیگی کیلئے اقدام اٹھائیں تاہم بشارت اکرم کو کمیشن کی ادائیگی تو درکنا کنڑی منیجر نے پی آئی اے کوسال کے دوران2009 بہترین کاروبار دینے والے ٹریول ایجنسی مالکان کو بھی یہ کہہ کر کمیشن کی ادائیگی سے انکار کردیا کہ ایم ڈی نے ایسا کرنے سے روک دیا ہے ۔ بزنس کمیونٹی کا موٴقف ہے کہ دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کنڑی منیجر کے امتیازی سلوک کے باعث ہماری قومی ایرلائین’پی آئی اے‘ کو نقصان ہورہا ہے اور اگر یہی روش برقرار رہی تو مزید نقصان ہوگا لہذا ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا ازخود نوٹس لیں جس سے اسٹیل ملز کی طرح کرپشن کا پنڈروا بکس کھلے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.