5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سندھ ہائی کورٹ،آفاق احمد کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما آفاق احمد کے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں بریت کے خلاف سرکار کی اپیل کی سماعت موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے کئی کارکنان صبح ہی سے آفاق احمد کو جیل سے ہائی کورٹ لائے جانے کی خبر کا سن کر ہائی کورٹ میں جمع ہوگئے تھے، لیکن آفاق احمد کو عدالت میں نہ لایا گیا جس کی بنیاد پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ آفاق احمد پر 17کلاشنکوف رائفلیں، چار دستی بم، ٹی ٹی پستول اور دیگر اسلحہ جمع کرنے کا الزام تھا۔ سیشن جج عبید احمد خان نے انہیں ناکافی شہادتوں کی بنا پر بری کردیا تھا جس کے خلاف حکومت سندھ نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔