تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور،ہمیش خان مزید14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کی مقامی احتساب عدالت نے پنجاب بنک کے سابق چیئرمین ہمیش خان کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔احتساب عدالت میں ہمیش خان کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے لایا گیا۔ دوران سماعت نیب حکام نے عدالت سے نئے تحقیقاتی افسران کی تعیناتی پر مزید جسمانی ریمانڈ طلب کیا جس پر ہمیش خان کے وکیل بیرسٹر محمود اے شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب ہمیش خان کو پہلے ہی 53روزہ جسمانی ریمانڈ پر رکھ چکی ہے لہٰذا عدالت مزید ریمانڈ نہ دے، تاہم عدالت نے ہمیش خان کو 14روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.