تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چین:سواری کا بہترین استعمال کوئی ان سے سیکھے

جنگ نیوز -
بیجنگ…سی ایم ڈی…کراچی میں جہاں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے وہیں چین میں موٹر سائیکل پر دو نہیں بلکہ کئی افراد بیک وقت سفر کرتے پائے جاتے ہیں۔ اس خاندان کو ہی دیکھئے ، پورا خاندان انتہائی مزے سے بیچاری موٹر سائیکل کی پشت پر سفر کررہاہے جس میں آگے سے پیچھے تک کوئی جگہ خالی نظر نہیں آرہی ۔ آٹھ افراد کو پیٹرول کی ٹنکی سے لے کر کیرئیر تک اپنی پشت پرسوار کئے یہ سواری انتہائی شان سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ کسی بھی سواری کا اس سے بہتریں استعمال شاید ہی کہیں اور دیکھنے کو ملے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.