5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ٹارگٹنگ نظام بہتر ہے،آئی ایم ایف
جنگ نیوز -
واشنگٹن…آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ٹارگٹنگ نظام بہتر ہے لیکن اسے مزید موثر بنانے کے لیے نچلی سطح تک استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔واشنگٹن سے آئی ایم ایف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو تخفیف غربت کے لیے صحت، تعلیم اور نکاسی آب کے منصوبوں میں زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید موثر بنانے کی بھی ضرورت ہے ۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو صحت کے شعبے کو ترجیح پر رکھنا ہوگا لیکن اس کے لیے مطلوبہ سرمائے اور استعداد کے لیے نگرانی کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔