تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور پچھلے ایک ہفتہ کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں 17فراد جاں بحق جبکہ 28زخمی ہوگئے۔ گزشتہ کئی سالوں سے بدامنی کے شکار صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران اس میں تیزی دکھائی دی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پچھلے سات روز کے دوران کوئٹہ ،سوراب ،حب اور مستونگ میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 14زخمی ہوئے، جن میں سے بیشتر شدید زخمی اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اسی طرح بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں دو معصوم بچوں سمیت چار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑے جبکہ ان واقعات میں بھی 14افراد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ ان واقعات میں سے کسی کے بھی ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.