5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چیچہ وطنی،سڑک حادثے میں متحدہ کے رکن قومی اسمبلی سمیت چار افراد زخمی
جنگ نیوز -
چیچہ وطنی . . . چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر ٹرک اور کار کے تصادم میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محمدایوب سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے رکن محمد ایوب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی سے لاہور جارہے تھے کہ چیچہ وطنی بائی پاس روڈ پر ا ن کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں محمد ایوب،ان کے دوست منشور علی شاہ اور ڈرائیور محمد شکیل زخمی ہوگئے۔حادثہ میں ٹرک کے ڈرائیور مطیع الرحمٰن کو بھی چوٹیں آئیں جواسپتال سے زخمی حالت میں ہی فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔