5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں50ڈگریوں کی تصدیق مکمل،47درست
جنگ نیوز -
ملتان . . . بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو ہائیر ایجوکیشن کمشین کی جانب سے بھیجی جانے والی 50 ڈگریوں میں سے 47 ڈگریاں درست قرار پائی ہیں ۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق 50اراکین پارلیمنٹ میں سے 47 کی ڈگریاں درست قرار پائیں جبکہ دو ڈگریاں مشکوک ہیں جن میں ایک ممبر قومی اسمبلی اور ایک ممبر صوبائی اسمبلی کی ڈگری شامل ہے جبکہ ایم پی اے طارق محمود کی ڈگری کا کیس زیر سماعت ہے۔ درست قرار پانے والی ڈگریوں میں وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی ، ایم این اے رانا محمود الحسن ، مخصوص نشست پر ایم این اے میمونہ ہاشمی ، ایم پی اے ملک عامر ڈوگر ،ایم پی اے شاہد محمود خان ، احمد حسین ڈیہڑ ، ڈاکٹر اختر ملک ، مہدی عباس خان اور میاں محمد شفیق آرائیں سمیت47 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ مشکوک قرار دی جانے والی ڈگریوں کے ایم این اے اور ایم پی اے کا نام بتانے سے گریز کر رہی ہے۔