5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی نیوی کے ریئر ایڈمرل فائرنگ سے ہلاک ہو گئے
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بھارتی بحریہ کے کوچی میں جنوبی کمان کے سربراہ ریئر ایڈمرل ایس ایس جموال فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔دلی میں بھارتی بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واقعہ کوچی میں بحریہ کے تربیتی مرکز آئی این ایس ڈروناچاریہ کی شوٹنگ رینج میں پیش آیا۔بیان میں ریئر ایڈمرل ایس ایس جموال کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حادثاتی قرار دیا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اکیاون سالہ ریئر ایڈمرل جموال نے اپنے لواحقین میں بیوہ اوردوبچوں کو سوگ وار چھوڑا ہے۔