5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میڈیا کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ہے،شاہین اختر
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . فرانس میں مقیم پاکستانی بزنس مین کمیونٹی کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر نے کہا ہے کہ ہم میڈیا کے شکر گزار ہیں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اعلیٰ حکام تک پہچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ہر حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ریڑھ کی ہڈی قرار دیتی ہے مگر ان کو درپیش مسائل اور مشکلات کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتی۔ ”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی ایئر لائن کا کمیشن کی ادائیگی کا تنازع دوبارہ فرانسیسی عدالت میں زیرسماعت ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے واقعے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔