تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وکلا کو فنڈز دینے پر شہباز شریف کا مشکور ہوں،بابر اعوان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وفاقی وزیر قانون و انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا وکلا کو فنڈز دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وزیر قانون بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے ان کا وہ مطالبہ تسلیم کرلیا ہے جو انہوں نے تمام صوبوں سے کیا تھا۔ وزیر قانون نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ شہباز شریف کو وکلا کو فنڈز سے متعلق جائز مطالبہ سمجھنے میں 6 ماہ کیوں صرف ہوئے۔ شہباز شریف چاہیں تو انہیں چھوٹی بار ایسوسی ایشنز کے دورے پر ساتھ لے جانے کو تیار ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شہباز شریف پنجاب میں تمام بار ایسوسی ایشنز کے لئے ہاوسنگ اسکیم کا اعلان کریں گے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس چھوٹی بار ایسوسی ایشنز اور پس ماندہ علاقوں پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.