5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقدس مقامات پر دہشت گردی کرنے والے درندے ہیں،بلور
جنگ نیوز -
لاہور . . . خیبرپختون خوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور کا کہناہے کہ مقدس مقامات پر دہشت گردی کرنے والے درندے ہیں،جبکہ وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہاکہ افغانستان میں امن تک دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔لاہور میں داتادربارمیں حاضری کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بشیر احمد بلور نے کہا کہ دہشت گردون کو کسی صورت مسلمان نہیں کہاجاسکتا، انسانوں کوبے رحمی سے مارنے والے درندوں کے ساتھ مذاکرات کریں گے نہ ہتھیارڈالیں گے۔ بشیربلور نے کہا کہ خیبرپختونخواہ سے 40 دہشت گردگرفتارہوئے۔ان میں سے ایک نے 12 اورایک نے 30افرادکوذبح کرنے کادعویٰ کیاہے۔خیبرپختون خواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا کہ جب تک افغانستان میں عالمی ٹکراؤ جاری ہے دہشت گرد دندناتے پھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پنجابی یا پختون نہیں ہوتے بلکہ دہشت گرد صرف دہشت گرد ہی ہوتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں کورکمانڈر، گورنر اور وزیراعلی کی مشاورت سے دہشت گردی پرقابو پایا گیا ہے۔افتخارحسین شاہ کا کہناہے کہ طالبان سے مذاکرات کے نتیجے میں یہ مضبوط ہوئے ہیں۔ عدلیہ کوعوام نے اپنے خون سے آزادکرایا، یہ دہشت گردوں کوسخت سزائیں دے۔