تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسٹیل مل حکام اور ڈیلرز کو ڈوبی ہوئی رقوم جمع کرانے کی مہلت

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . راجا کامران…وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان اسٹیل کے حکام اور ڈیلرز سے کہا ہے کہ وہ ڈوبی ہوئی رقوم کی رضاکارانہ واپسی کا طریقہ کار خود طے کرلیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ اور ڈیلرز کے ساتھ ہونے والے مشترکہ اجلاس میں ایف آئی کے حکام نے ان سے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان اسٹیل کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کرنا ہے اس مقصد کے لئے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ اور ڈیلرز باہمی طور پر طریقہ کار طے کرلیں تو کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ بصورت دیگر ان کے خلاف ایف آئی اے قانونی کاروائی کرے گی۔ایف آئی اے حکام نے ڈیلرز کو یقین دلایا کہ کسی کے خلاف غیر قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی اور انہیں ہراساں بھی نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈوبی ہوئی رقوم کی وصولی کے لئے نوٹسز جاری کرے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے کہ ادارے کو کتنی رقم کس ڈیلر سے وصول کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.