تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رواں مالی سال کیلئے پی سی بی کا30کروڑ روپے آمدنی کا بجٹ منظور

جنگ نیوز -
لاہور . . . . .. . رواں مالی سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا30کروڑ روپے آمدنی کا بجٹ منظور کر لیا گیا،بجٹ میں2ارب ساٹھ کروڑروپے آمدنی اور دو ارب تیس کروڑ روپے اخراجات کاتخمینہ لگایاگیاہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین اعجاز بٹ کی صدارت میں ہونے والے گورننگ بورڈکے اجلاس میں چیف فنانشنل آفیسر رضاحسن نے بجٹ پیش کیا،جس میں دو اعشاریہ چھ ارب روپے آمدنی اور دو اعشاریہ تین ارب اخراجات کا تخمینہ لگا گیا ہے،جس کی75فیصد رقم کرکٹ کی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی۔اجلاس میں بورڈ کے دو ارکان شریک نہیں تھے،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وزیر علی خوجہ نجی مصروفیت کی وجہ سے نہیں آئے لیکن جاوید میانداد کی عدم موجودگی کی وجہ انہیں نہیں معلوم۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.