تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فتح سے مورال بلند ہوا،ٹیم ٹیسٹ سیریزمیں بھی اچھاکھیلے گی، وقاریونس

جنگ نیوز -
برمنگھم . . . . . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کاکہناہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح سے مورال بلند ہوا ہے ،ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔برمنگھم میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی کے بعدوقار یونس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم کو فتح کی ضرورت تھی ، ٹی ٹونٹی میچز میں فتوحات کی بدولت ٹیم کامورال بلند ہوگا،جس سے ٹیم کو ٹیسٹ میچز میں بھی مدد ملے گی۔وقاریونس سے کہاکہ بلاشبہ ٹیسٹ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی سے بہت مختلف ہے لیکن حالیہ فتوحات کے بعدٹیسٹ میچز میں ٹیم کافی پراعتماد ہوگی جبکہ اسکواڈ میں عمراکمل اورمحمدعامر جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی بھی اہم ثابت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.