تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

متعدد وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے،آر پی او راولپنڈی

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . آرپی او راولپنڈی راؤ اقبال نے کہا ہے کہ لاہور میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے حملوں میں ملوث آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہیجنہوں نے یوم عاشور کراچی ،مون مارکیٹ اور لاہور میں کریکر دھماکے کرنے کا اعتراف کر لیا ہے انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوس میں سینٹ کی کمیٹی برائے اقلیتی امور کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی،بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آٹھ میں سے چھ دہشت گردوں کو دو روز قبل لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتارکیا گیاہے۔ان کا تعلق حرکت المجاہدین اسلامی اور فضل محسود گروپ سے ہے ،احمدیوں کی عبادت گاہوں کو اضافی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی نے بتایا کہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بل تین ماہ میں اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا جبکہ اقلتیوں کو زبردستی مذہب کی تبدیلی کرانے کے حوالے سے بھی قانون سازی رواں سال مکمل کر لی جائیگی۔ انھوں نے کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ مختلف اقلیتوں کے خلاف جاری کیے جانے والے بیانات ،لٹریچر پر پابندیاں عائد کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ متروکہ املاک بورڈ کی قانون سازی میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔کمیٹی نے احمدیوں کی لاہور میں ہلاکتوں پر وفاق یا صوبائی حکومت کی طرف سے معاوضے کا اعلان نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے معاوضے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.