5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بابر اعوان کے خلاف ڈکیتی و اغوا ء کا مقدمہ،سماعت کل ہوگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کے خلاف ڈکیتی اور اغوا کے مقدمے کی سماعت راول پنڈی کی سول عدالت میں کل ہو گی۔لاہور ہائی کورٹ کا راول پنڈی بنچ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے خلاف بے نظیر بھٹو کے قتل کے اندراج کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔سول جج راول پنڈی نے گزشتہ سماعت پر بابر اعوان کی سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضری سے عارضی استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آٹھ جولائی کو سماعت کے موقع پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی تاکہ بابر اعوان اور مقدمے کے دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کر کے ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جا سکے۔ لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف، سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی،وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر قانون بابر اعوان سمیت 14 شخصیات کے خلاف بے نظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہو گی۔