تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بڑھاپے میں رقص کے انداز میں قائم کئے توازن سے مدد لی جا سکتی ہے،تحقیق

جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . . بڑھاپے میں چلنے پھرنے کی دشواریوں کو ختم اورکم کرنے میں رقص کے انداز میں قائم کئے جانے والے توازن سے مدد لی جا سکتی ہے۔ ڈانس تھراپی پر کی جانیوالی اس تحقیق کے مطابق یہ صرف محض مفروضہ نہیں بلکہ اس تھراپی سے لاکھوں بوڑھے مریضوں کی چال ڈھال میں توازن لا کر ان کی چھڑی استعمال کرنے کی عادت سے نجات دلا دی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف میوری میں مکمل کی جانیوالے اس تحقیق کو پروفیسر ڈاکٹر جین کرانچی نے مکمل کیا۔ اس تحقیق میں رضا کار نرسوں کی بڑی تعداد نے رقص کے عمل میں مدد فراہم کی اور کوریو گرافرز اور موسیقاروں نے ٹیم ممبر کی حیثیت سے بزرگ افراد کو توازن سے ہم آہنگ کیا۔ بزرگوں نے اس علاج کو پر سکون تھراپی قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.