تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بغداد میں 2 بم دھماکے،ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بغداد . . . جنگ نیوز. . . عراق کے درالحکومت بغداد میں دو مختلف بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔عراق سیکورٹی حکام کے مطابق یہ بم دھماکے بدھ کی صبح یکے بعد دیگرے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور تین فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.