تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خواتین پر تشدد کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، ڈاکٹر ندیم احسان

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم احسان نے ملک کے مختلف حصوں میں خواتین پر تشدد اورغیرانسانی سلوک کے وقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں شوہر کی جانب سے بیٹی جنم دینے پر بیوی کو زندہ جلا نے اور کراچی کے علاقے کورنگی میں جعلی عامل کی جانب سے لڑکی کا چہرہ جھلسا نے کے واقعہ انسانیت پر یقین رکھنے والے حلقوں کیلئے باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے سبب آج بھی لوگ فرسودہ روایت پرنہ صرف رکھتے ہیں بلکہ ان پر عمل بھی کررہے ہیں اور ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمے تک خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن نہیں ہے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف سے مطالبہ کیا کہ کورنگی کے علاقے میں جعلی عامل کے ہاتھوں لڑکی کا چہرہ جھلسنے اور سرگودھا میں بیٹی جنم دینے پر بیوی زندہ جلا نے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزای جائے اور خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.