5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسپین میں بل دوڑ کے خطرناک مقابلے کا آغاز ہوگیا
جنگ نیوز -
پیمپ لونا . . . . . . اسپین کی بل فائٹنگ تو دنیا بھر میں مشہور ہے ہی تاہم اسپین میں ایسا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں بیلوں کو سرخ کپڑا دکھا کر دوڑ کے شرکا بیل کے دوڑ لگاتے ہیں۔ اسپین کے شہر Pamplona میں اس سالانہ دلچسپ اور خطرناک مقابلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تقریبات 6 جولائی سے 13 جولائی تک جاری رہیں گی۔ دلیری اور شجاعت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ان لوگوں کو دیکھنے کے لئے یورپ بھر سے سینکڑوں افراد اس شہر میں روایتی سفید قمیضیں زیب تن کر کے ہاتھوں میں سرخ رومال باندھ کر جمع ہوتے ہیں۔ اس خطرناک کھیل کے دوران کئی افراد بری طرح زخمی بھی ہوتے ہیں تاہم اس کے باوجود یہ پر عزم لوگ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس دوڑ کا حصہ بنتے ہیں۔