تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبرپختونخوا میں اے این پی حکومت ناکام ہوچکی،آفتاب شیرپاؤ

جنگ نیوز -
مردان . . .. . . . پیپلز پارٹی( شیرپاؤ) کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ابن الوقت پارٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خیبر پختونخوا ملک کا کرپٹ ترین صوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ آفتاب شیرپاو نے کہا کہ ان کی پارٹی برسراقتدار آ کر شورش زدہ علاقوں کے متاثرین کے نام پر ملنے والی امداد کا حساب لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.