تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی : منشیات فروشوں کی دھمکیوں کیخلاف گورنرہاؤس کے باہر مظاہرہ

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .کراچی کے علاقے ڈالمیا میں منشیات فروشوں کی جانب سے شہریوں کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف گورنرہاؤس کے باہر مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین کے مطابق عزیزبھٹی تھانے کی حدودمیں واقع ڈالمیا اور شانتی نگر میں منشیات فروشوں کی جانب سے ایک کمیونٹی اور کچھ لوگوں کو گھرخالی کرنے کاکہاگیااورنہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ اس صورتحال پر جب علاقہ تھانہ سے رابطہ کیاگیا تو کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس کے بعد ڈالمیا اور شانتی نگر کے رہائشی خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنہ دیا اور مظاہرہ کیا، اس دوران گورنرہاؤس جانے والے راستوں کو سیل کردیاگیاتھا اور پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کردیاگیاتھاتاہم مظاہرین سے مذاکرات کے لیے ایس ایس پی گلشن اقبال جاویدمہرپہنچے اوران کے مطالبات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین پر امن طورپرمنتشرہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.