تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور: وزیرستان سے آنے والے دو مشتبہ افرادگرفتار

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . .لاہورمیں حساس اداروں نے وزیرستان سے آنے والے دو مشتبہ افراد کوگرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ افراد کو ان کے زیر ان کے زیر استعمال سیٹلائیٹ فون کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔دونوں افرادقاری عبید اللہ اور اللہ یار ٹیلی فون پر مشکوک گفتگو کر رہے تھے۔مبینہ ملزمان نے وزیرستان سے ٹریننگ لی اور مختلف بسوں کے ذریعے لاہور پہنچے۔دونوں افراد کو لاہور میں دہشت گردی کے ٹارگٹ ملنا تھے۔ان سے کچھ ایسی دستاویزات بھی ملی ہیں جن سے ان کے دہشت گردی کی کارروائیوں کے اشارے ملتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.