5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیویارک : ریلوے سسٹم پرحملے کی منصوبہ بندی ،5 ملزمان پر فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
نیویارک . . .. . .. . امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک میں زیرزمین ریلوے سسٹم پرحملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 5 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ افغان شہری نجیب اللہ زازی سمیت پانچ افراد پر بڑی تباہی کے ہتھیار استعمال کرنے، بیرون ملک قتل وغارت کرنے کی سازش کرنے سمیت 10 الزامات عائد کیے گئے، فرد جرم عائد ہونے والے افراد میں سعودی شہری Adnan EI Shukrijumah، ادیس میدن جینن، زرین احمد زے، عابد نصیر، طارق الرحمان شامل ہیں۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق نجیب اللہ زازی کے پاس کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا تھا تاہم اس نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں بم بنانے کی تربیت حاصل کی تھی۔