تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایران کا پہلا جوہری پاور پلانٹ اس سال ستمبر میں کام شروع کردیگا

جنگ نیوز -
تہران. . . . . . . ..ایران نے کہا ہے کہ ملک کا پہلا جوہری پاور پلانٹ اس سال ستمبر میں کام شروع کردیگا۔ ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے مطابق انتہائی اہم اور حتمی مرحلے ہاٹ واٹر ٹیسٹ کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی بُوشہر میں جوہری پلانٹ شروع کرنے کیلئے سنتیس سال کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔ اور اب پلانٹ کے حتمی افتتاح کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ روس نے ایک ہزار میگا واٹ کے رئیکٹر کی تعمیر کیلئے پندرہ سال قبل آمادگی ظاہر کی تھی۔ مگر ایک ارب امریکی ڈالر کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔ روسی جوہری تعاون کے سربراہ بھی کہہ چکے ہیں کہ بوشہر کا رئیکٹر اگست میں کام شروع کردیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.