تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیلی وزیراعظم کی بان کی مون سے ملاقات ،ا ہم امور پر تبادلہ خیال

جنگ نیوز -
نیویارک. . . .. . . . اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سے ملاقات میں غزہ کی ناکابندی، مشرق وسطیٰ امن عمل اور لبنان کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔ نتن یاہو کا کہنا ہے کہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کو ایران کا مضبوط گڑھ نہیں بننے دینگے۔عالمی ادارے کے حکام کے مطابق نتن یاہو اور بانکی مون کی ملاقات تقریبأ ایک گھنٹہ جاری رہی۔ جس میں ون آن ون بات چیت بھی شامل ہے۔ ملاقات کے بعد نتن یاہو نے صحافیوں سے بات نہیں کی۔ تاہم اقوام متحدہ کے ترجمان نے مختصر بیان میں بتایا کہ مشرق وسطیٰ امن عمل، غزہ کی ناکابندی اور لبنان سمیت دیگر امور بات چیت کا موضوع تھے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نتن یاہو کا کہنا تھا کہ صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت میں ایسے حتمی امن معاہدے کے خواہشمند ہیں جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کیلئے قابل قبول ہو۔ تاہم علاقائی حدود کے تعین میں اسرائیل کے پڑوس کو ایرانی گڑھ نہ بننے کی گارنٹی دینی ہوگی۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے ملاقات میں نتن یاہو نے اسرائیل کیلئے امریکا سے مزید دفاعی ساز و سامان کی خریداری پر گفتگو کی۔ ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر اوباما اس سال اسرائیل کا دورہ نہیں کریں گے۔ جس کی دعوت منگل کو اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر سے ملاقات میں دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.