5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی نئی ویڈیو جاری
جنگ نیوز - مقبوضہ بیت المقدس ... امدادی سامان غزہ لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی کمانڈوز کی جارحیت کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ اسرائیلی چینل کی ریلیز کی گئی یہ فوٹیج بحری بیڑے میں شامل ایک مسافر نے بنائی ہے۔ جس میں اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں کو ہیلے کاپٹر سے فلوٹیلا میں شامل کشتی پر اترتے اور امدادی کارکنوں پر پستول تانے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اکتیس مئی کی اسرائیلی جارحیت میں نو انسانی حقوق کے نو ترک کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔ جن میں سے ایک کے پاس امریکی شہریت بھی تھی۔ فریڈم فلوٹیلا میں صحافی سمیت تین پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔ واقعے کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ جس سے مجبور ہوکر اسرائیل نے حملے کی انکوائری شروع کی اور غزہ کی ناکابندی میں کچھ نرمی پر رضامند ہوا۔