تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پولیس نے کالعدم مذہبی تنظیم کا مرکزی دفتر سیل ،دو کارکنان گرفتار

جنگ نیوز - جھنگ :پولیس نے کالعدم مذہبی تنظیم کا مرکزی دفتر سیل ،دو کارکنان گرفتار

جھنگ…جھنگ پولیس نے کالعدم مذہبی تنطیم کے مرکزی دفتر کو سیل کرکے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔مزید گرفتاریوں کے لئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔سرکاری زرائع کے مطابق کالعدم جماعت کے خلاف پولیس کی کارروائی اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد کی گئی ہے۔اجلاس ں چاروں صوبوں کے وزرا اعلیٰ اور پولیس کے سربراہان بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق رات گئے جھنگ پولیس نے کالعدم جماعت کے مرکزی دفتر محلہ پپلیاں والا میں چھاپا مارا دفتر کو سیل کرکے جھنڈے اتار لئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کالعدم جماعت کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن شروع کرکے رؤف اور لیاقت نامی دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے جس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.