5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں چار نئے ڈائریکٹرز کا تقرر
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں درج پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں چار نئے ڈائریکٹرز کا تقرر کرلیا گیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق پی پی ایل میں جن چار نئے ڈائریکٹرز کا تقرر کیا گیا ہے ان میں ہدایت اللہ پیرزادہ، زین مگسی، ثاقب شیرازی اور سیف اللہ پراچہ شامل ہیں۔ ان ڈائریکٹرز کی تقرری ایم اے کے علیزی، پرویز کوثر، مسز روشن خورشید اور ایس آر پنجور کی جگہ کی گئی ہے۔