تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اوجی ڈی سی ایل کی نیشپا فیلڈ سے تیل کی پیدوار شروع

جنگ نیوز -
کراچی . . .اوجی ڈی سی ایل کی نیشپا فیلڈ سے تیل کی پیدوار شروع ہوگئی ہے۔ اوجی ڈی سی ایل کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ اوجی ڈی سی ایل کی نیشپا فیلڈ کے ایک کنویں سے تیل کی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے جس سے یومیہ پانچ ہزار بیرل تیل حاصل ہو رہا ہے۔اوجی ڈی سی ایل حکام کا کہنا تھا کہ یہ فیلڈ اس سال کے آخر تک مکمل استعدادی صلاحیت کے ساتھ اپنا آپریشن شروع کردے گی جس کے بعد اس فیلڈ سے تیل کی یومیہ پیدوار پندرہ ہزار بیرل سے تجاوز کرجائے گی۔ اوجی ڈی سی ایل حکام کے مطابق آئندہ ماہ تک اس فیلڈ کے ایک اور کنویں سے تیل کی پیدوار شروع کردی جائے گی جس کے بعد اس فیلڈ سے تیل کی پیدوار دس ہزار بیرل یومیہ ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.