5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حالیہ بارشوں کے زرعی شعبے پر مثبت اثرات ہوں گے،نظامانی
جنگ نیوز -
کراچی . . . سندھ آباد گار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے حالیہ بارشوں کے زرعی شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ سب سے زیادہ فائدہ چاول اور کپاس کی فصل کو ہوگا۔سندھ آباد گار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامانی نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کے باعث چاول کی فصل متاثر ہورہی تھی مگر حالیہ بارش نے اس کمی کو پورا کردیا ہے جبکہ کپاس کی فصل میں موجود بیماری کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔عبدالمجید نظامانی کا کہنا تھا کہ بارش سے ٹماٹر، ہری مرچ کو بھی فائدہ ہوا ہے جبکہ مزید بارش سے زرعی شعبے کو نقصان کم فائدے زیادہ ہوں گے۔