تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عوامی مشروب ’تھادل‘ گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے،رپورٹ

جنگ نیوز -
کراچی . . . جب گرمیوں کا موسم آتا ہے تو ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ان مشروبات میں گرمی کو ختم کرنے کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا عوامی مشروب تھادل ہے جو سڑکوں بلخصوص قومی شاہراہ کے گرد لگے اسٹالوں پر دستیاب ہوتا ہے۔ تھادل گرمیوں کا مشہور اور دلفریب مشروب ہے جس کے پینے سے نہ صرف ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے بلکہ دن بھر گرمی کا احساس نہیں ہوتا۔ انتہائی معقول قیمت میں دستیاب تھادل جسے گرمی میں کام کرنے والے بلخصوص غریب لوگ اور ٹرانسپورٹر بڑے شوق سے پیتے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق تھادل گرمیوں کے لیے بہت اچھا ریفریشمنٹ ہے اور بوتل سے بہتر ہے۔ مٹی کے کونڈے اور ڈنڈے سے بنائی جانے والی تھادل میں زیرا ، الائچی ، کالی مرچ ، خشخاش ، بادام ، گلاب کا پھول و دیگر ٹھنڈک پہنچانے والی اشیاء ملائی جاتی ہیں۔اس مہنگائی کے دور میں مختلف مفید اشیاء سے بنائی گئی دس سے پندرہ روپے میں دستیاب تھادل اب عام طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے۔تھادل کی مقبولیت اور استعمال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کسی بھی لنک روڈ، بازاروں یا قومی شاہراہ پر سفر کے دوران ہر ایک کلو میٹر پر تھادل کے ٹھیلے نظر آتے ہیں جو لوگوں کو گرمیوں میں ٹھنڈک پہنچانے کے علاوہ ایک روزگار کا زریعہ بھی بنے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.