5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین،صدر زرداری کا شن خواہ یونیورسٹی میں پاکستانی ثقافتی مرکز کا دورہ
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شن خواہ یونیورسٹی میں پاکستانی ثقافتی مرکز دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔صدر آصف علی زرادری نے بیجنگ مین شن خواہ یونیورسٹی کا دورہ کیااور یونیورسٹی کے صدر کوپنگ لن نے صدر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ ان کے وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ صدر نے گندھارا تہذیب سے متعلق موہن جودڑو کی نمائش کا افتتاح کیا اور ایک ہفتے تک جاری رہنے والی نمائش کے مختلف حصے دیکھے۔نمائش کا اہتمام شن خواہ یونیورسٹی کے پاکستانی ثقافت اور ابلاغ عامہ کے مرکز نے کیا۔چین کی چار یونی ورسٹیز میں پاکستانی ثقافت کے مراکز قائم ہیں۔اس موقع پر صدر زرداری نے یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شن خواہ یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ طالب عملوں کو آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شن خواہ یونیورسٹی جدیدتعلیم کا اعلی مرکز ہے جہاں نامور سائنس دانوں نے تعلیم حاصل کی۔ شن خواہ یونیورسٹی میں پاکستانی ثقافتی مرکز دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔