تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عطاآباد متاثرین کا اسپل وے کے کنارے دھرنا آج بھی جاری

جنگ نیوز -
ہنزہ . . . حکومت کی جانب سے متاثرین عطاآباد کو مناسب امدادی پیکج فراہم نہ کئے جانے پر التت کیمپ کے سینکڑوں آئی ڈی پیز کا اسپل وے کے کنارے دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ہنزہ کے التت کیمپ میں موجود عطاآباد اور سرٹ کے آئی ڈی پیز نے گذشتہ روز حکومتی ریلیف پیکیج مسترد کرتے ہوئے کیمپوں میں موجود 1200 متاثرین میں سے ابتدائی طور پرچار سو افراد نے عطاآباد جھیل کی جانب لانگ مارچ کیا۔لانگ مارچ کے شرکاالتت،مومن آباد،کریم آباد اور گنیش پل سے ہوتے ہوئے عطاآباد کی جانب روانہ ہوئے اور بیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے عطاآباد جھیل کے قریب پہنچ گئے۔حکومتی یقین دہانی کے باجود اعلیٰ حکام مظاہرین سے مذاکرات کے لئے تاحال نہیں پہنچے جس کے باعث مظاہرین نے اپنا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ اگر آج گلگت بلتستان کا کوئی اعلیٰ عہدیدار ان کے پاس نہیں آیا تو وہ رسوں کی مدد سے اسپل وے کی دوسری جانب جاکر نہ صرف اپنا مارچ جاری رکھے گے بلکہ انتہائی خطرے سے دوچار اپنے تباہ شدہ علاقوں سرٹ اور عطاآباد جاکر قیام کریں گے، جب کہ احتجاج کے دوسرے مرحلے میں التت کیمپ میں موجود خواتین بچوں اور بوڑھوں سمیت باقی تمام آئی ڈی پیز بھی کیمپ کو خالی کر کے عطاآباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صورتحال خودکشی کے مترادف ہے مگر حکومت کی جانب کوئی موثر ریلیف پیکج نہ دیے جانے کے باعث ہم ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔ادھر جھیل میں پانی کے اخراج اور آمد میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی اور تحصیل گوجال کے متاثرین کی آمدو رفت اور سامان کی نقل و حمل کے لئے کشتی سروس جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.