تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شمال مشرقی میکسیکو میں سیلاب ،ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور

جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی . . . شما ل مشرقی میکسیکو میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔ میکسیکو میں سمندری طوفان ایلکس کے بعد شروع ہو نے والی شدید بارشوں سے دریا میں طغیانی آگئی اوراناہواک کے قصبے میں ایک میٹر اونچا پانی جمع ہو گیا ہے ۔ سیلاب آنے کے بعد پو لیس نے متاثرہ علاقے سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا یا۔ اسکے علاوہ نیووو لاریڈیو کے علاقے میں دریا کی طغیانی کے خطرے کے پیش نظر انتظامات کر لیے گئے ہیں ۔ میکسیکو اور امریکا کے درمیان پل بھی تین دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.