5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لیونارڈو ڈی کیپریو ’انسیپشن‘ کی تشہیر کے لیے لندن پہنچ گئے
جنگ نیوز -
لندن . . . ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور ایلن پیج اپنی نئی مووی انسیپشن کی تشہیر کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔فلم 16جولائی کو ریلیز کی جارہی ہے۔لندن میں انسیپشن کی تشہیر کیلئے ہونے والی نیوز کانفرنس میں ڈی کیپریو اور پیج کے ہمراہ فلم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر نولن اور کین وٹانابے بھی موجود تھے۔ نولن کا کہنا تھا کہ فلم کا موضوع انہوں نے دس سال پہلے سوچاتھا۔ سائنس فکشن ایکشن تھرلر مووی انسپیشن میں ڈی کیپریو نے ڈوم کوب کا کردار ادا کیا ہے جو خواب کی حالت میں لوگوں کے ذہنوں میں داخل ہوکر راز چرانے کا ماہر ہوتا ہے۔ فلم امریکا اور برطانیہ میں 16 جولائی کو ریلیزہوگی۔