تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اورکزئی ایجنسی،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں15شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور . . . اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری میں 15 شدت پسند ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقوں ڈبوری ،خادی زئی ،ما موزئی اور ملا بڈئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بم باری کی جس میں 15 شدت پسند ہلاک اوران کے چار ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف تین ماہ سے جاری آپریشن میں اب تک 14سو سے زائد شدت پسند ہلاک اور ان کے 170 ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.