5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حالیہ بارشوں سے سبزی اور پھل مہنگے ہو سکتے ہیں،حاجی شاہ جاں
جنگ نیوز -
کراچی . . . حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سبزیاں اور پھل خراب ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ سبزی اور پھل فروشوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔یہ بات صدر فلاحی انجمن ہول سیل ویجیٹیبل کراچی حاجی شاہ جہاں نے جیو نیوز کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث پھلوں میں آم اور سبزیوں کی رسد میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔حاجی شاہ جہاں کا کہنا تھا کہ خراب ہونے والی سبزیوں میں پالک، مرچی، ٹماٹر، دھنیا سمیت دوسری سبزیاں جبکہ پھلوں میں آڑو، فالسہ،جامن اور انگور خراب ہوئے ہیں جس سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا بارش کے بعد سبزی منڈی میں پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ پھل اور سبزیوں کے خراب ہونے کے باعث منڈی میں تعفن پھیل رہا ہے۔