5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی پولیس نے فیریر کے علاقے سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے فیریر میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کرلیا۔ایس ایس پی کلفٹن ٹاؤن طارق دھاریجو کے مطابق فیریر کے علاقے میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کاشف اور غلام مصطفیٰ کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 2 چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے،جبکہ ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے۔