5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی،اجمیر نگری سے دو اہم مفرور ڈکیت گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جرائم کی متعدد واردتوں میں مفرور 2اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی اجمیر نگری الطاف حسین کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن اور اجمیر نگری میں پولیس پارٹی نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران مفرور ڈکیت محمد عمر اور سعد شکیل کو گرفتار کرلیا۔دونوں ملزمان جرائم کی درجنوں واردتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔