تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی،شفیق موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں دو افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں شفیق موڑ کے قریب مسافر بس میں ڈکیتی کی واردت کے دوران مزاحمت پر ہونے والی فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ سے ناگن چورنگی کی طرف جاتے ہوئے شفیق موڑ کے قریب گاڑی میں سوار تین ملزمان نے روٹ نمبر w-11کی مسافربس میں سوار مسافروں سے نقدی رقم اور موبائل فونز مانگے جس پر مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آتے ہوئے 50 سالہ تجمل حسین اور 39 سالہ بختیار زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے،جبکہ مسلح ملزمان واردت کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.