تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خضدار،ایڈووکیٹ کے اغوا کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کا چوتھا روز

جنگ نیوز -
خضدار . . . خضدار کے وکیل منیراحمد ایڈوکیٹ کے اغوا کے خلاف بلوچستان بارایسوسی ایشن کی اپیل پروکلا کی جانب سے آج چوتھے روز بھی ہڑتال جاری رہی ۔ کوئٹہ میں ہائی کورٹ ، کچہری سمیت صوبے بھر کی عدالتوں میں بلوچستان بارایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے ۔اس دوران عدالتوں میں وکلا نے عدالتی کاروائی کامکمل بائیکاٹ کیا گیا ۔ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری امین اللہ کاکڑ نے بتایا کہ وکلا کا احتجاج کئی روز سے جاری ہے اور اس دوران کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایاکہ خضدارکے وکیل منیر احمد ایڈوکیٹ کے اغوا کو بارہ روز سے زیادہ ہوگئے ہیں لیکن انہیں بازیاب کرانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ منیراحمد ایڈوکیٹ کی عدم بازیابی تک وکلا کا احتجاج جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.